ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا

دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا

Sat, 01 Oct 2016 12:36:22    S.O. News Service

سری نگر ، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہشت گردوں نے آج جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا لیکن اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہواہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ دہشت گردوں نے شام تقریبا 5 بجے کولگام ضلع کے یاری پورہ علاقے میں بیہی باغ میں واقع پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ چوکی پر فائرنگ کردی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں کوئی زخمی نہیں ہواہے ۔فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔


Share: